پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

NAVY

NAVY

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور بحریہ کی کمان 7 اکتوبر کو تبدیل ہو گی جبکہ ریٹائرمنٹ سے قبل ایڈمرل آصف سندھیلہ کی الوداعی ملاقاتوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے جس میں 4 سینئر افسران وائس ایڈمرل ذکاءاللہ، خان حشام، ظفر عباسی اور عارف اللہ حسینی کے نام زیر غور ہیں، سنیارٹی کے حساب سے وائس ایڈمرل ذکاءاللہ کا نام سرفہرست ہے۔