پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ مذاکرات نفاذ شریعت ہی کے لئے کریں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ مذاکرات شریعت کے نفاذ ہی کے لیے کریں گے۔ اگر ہمیں شریعت کے علاوہ کوئی اور قانون منظور ہوتا تو جنگ ہی نہ کرتے۔
شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کے رکن مولانا عبد العزیز کی مذاکراتی عمل سے علیحدگی کے معاملے پر کمیٹی سے ملاقات میں بات کریں گے۔