16اپریل، 2013 وزارت داخلہ کے امیگریشن اور پاسپورٹ سیل کے دوسرے روز بھی G-8 ہیڈ کوارٹر اور ملک بھر کے مقامی پاسپورٹ آفس میں عوام کا شدید احتجاج
Posted on April 17, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد (سہیل الیاس)16اپریل، 2013 وزارت داخلہ کے امیگریشن اور پاسپورٹ سیل کے دوسرے روز بھی G-8ہیڈ کوارٹر اور ملک بھر کے مقامی پاسپورٹ آفس میں عوام کا شدید احتجاج اور حکومت پر مزید عدم اعتماد کا چرچہ جاری رہا۔ پاسپورٹ دفاتر پر سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت سمیت ریجنل ڈائریکٹرز عوام کو تسلیاں دینے اور G-8ہیڈ کوارٹر کا راستہ دیکھانے پر مجبور رہے۔ پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر اور خصوصاً ارجنٹ پاسپورٹ حاصل کرنے والے افراد حکومت پر بھاری بھاری الزامات لگاتے رہے۔ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کو کوستے رہے اور ترقی یافتہ ملکوں کی مثالیں دیتے رہے۔
احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے اوردیگر اداروں کی تباہی سے منصوب کرتے رہے ، قوم پاسپورٹ کے حصول کے لیے سخت ناراض اور سخت سراپا احتجاج ہیں ۔ پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر پر بین الاقوامی طور پر بھی پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچ رہا ہے جو ایک تشویشناک بات ہے۔
دوسری طرف حکومت پاکستان نے اس بین الاقوامی مسلئے کو نمٹنے کے لیے کوئی اعلیٰ حکمت عملی نہیں بنائی۔ اگر حکومت پاکستان اور وزارت داخلہ نے اس گھمبیر مسئلے کو توجہ کی نظر سے نہ دیکھا تو پاکستان مزید تباہی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔