اپریل میں سیمنٹ کی فروخت میں کمی کا امکان

Cement

Cement

لاہور(جیوڈیسک)ترقیاتی منصوبوں پر کام سست ہو جانے سے اپریل کے ماہ میں سیمنٹ کی فروخت میں کمی کا امکان ہے۔لاہور انویسٹ کیپ کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے ماہ میں سیمنٹ کی فروخت میں مارچ کے مقابلے میں نو فیصد کمی ہو گی۔

جو تیئس لاکھ ٹن کی سطح پر رہنے کی توقع ہے۔ اپریل میں ہی سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بھی سات فیصد کمی رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق دس ماہ میں سیمنٹ کی فروخت تین فیصد اضافے سے دو کروڑ چھہتر لاکھ ٹن رہے گی۔