ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد یورپی یونین سے کھل کر بات ہوگی۔
صدر ایردوان نے انقرہ میں منعقدہ “معیشت اور انسان کےلیے جنگلات : ایک ضرورت” کے زیر عنوان پروگرام سے خطاب کے دوران کہا کہ بعض یورپی ممالک نے ترک وزرا٫ کی آمد پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے نسل پرستی اور فاشزم کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزرا٫ کے ساتھ اس طرح کی بد اخلاقی سفارتی آداب کے منافی ہے جنہیں روکنے کے لیے متعلقہ ممالک میں دو گھنٹے کی ہنگامی حالت کا نفاذ کرنا اُن کے لیے جائز ہے مگر ہمارے ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ ان کےلیے بے چینی کا باعث بنا ہوا ہے۔
صدر نے کہا کہ سالہا سال سے یورپی شرائط کی آڑ میں یورپ نے ہمیں اپنی من مانی کا محور بنائے رکھا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ دو ٹوک الفاظ میں بات چیت کی جائے۔