ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے طیارے کو ہالینڈ کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت نہ دیے جانے کے حوالے سے کہا کہ ہالینڈ جو بھی کر لے وہاں کے ترک تارکین وطن سولہ اپریل کو ریفرنڈم میں اپنے ووٹوں کے ساتھ آپ لوگوں کی چالوں کو ناکام بنا دیں گے۔
استنبول میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر ترکی کا کہنا تھا کہ “آپ حسب منشاء دباؤ ڈالیں دہشت گردوں کی اپنے ملک میں پشت پناہی کریں۔ یہ آپ لوگوں کے سر پر مصیبت وبلا بن کر ہی دم لیں گے۔ ہم سولہ اپریل کے بعد آپ لوگوں کے عمل درآمد کو شروع کردیں گے۔ دیکھتے ہیں اس کے بعد آپ کے طیارے ترکی کیسے لینڈنگ کرتے ہیں۔
میں یہاں پر ڈپلومیسی کی بات کر رہا ہوں، میرا اشارہ سیاحوں کی جانب نہیں ہے۔ یہ لوگ نہ تو سیاست سے آگاہ ہیں اور نہ ہی عالمی ڈپلومیسی سے۔ یہ محض ڈرپوک بنے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ نازیوں کے بچے کچھے کارندے ہیں، یہ فاشسٹ ہیں۔”
واضح ر ہے کہ ڈچ حکومت نے ریفرنڈم کی مہم کے حوالے سے راٹر ڈیم میں ایک خطاب دینے کے زیر مقصد اس ملک کو روانہ ہونے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے طیارے کو اترنے کی اجازت نہیں دی۔
ڈچ دفتر خارجہ نے چاوش اولو کے پابندیوں کے حوالے سے بیانات اور ‘سیکورٹی’ کے فقدان کو جواز بنایا تھا۔
روانگی سے قبل جناب چاوش اولو نے کہا تھا کہ اگر ہالینڈ میں میرے پروگرام کو روکا تو ہالینڈ پر سیاسی و اقتصادی سخت پابندیاں عائد کی جائینگی۔