اے پی ایس پر دہشت گردی کا حملہ قومی سانحہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تحریک انصاف

PTI

PTI

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر ممبران نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ بیان میں کہا کہ اے پی ایس پر دہشت گردی کا حملہ قومی سانحہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاک آرمی نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے ہم اپنے جوانوں کو سلوٹ پیش کرتے ہیں اور اس جنگ میں ساری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے، عمیر عابد نے کہا کہ پشاورا سکول میں دہشت گردی کے پیچھے ملک دشمن عناصر خاص کر بھارتی اور افغانی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ تھا، پاکستان کا ہر ایک بچہ اپنے ملک کے لئے قربان ہونے کے لئے تیار ہے۔

مرکزی رہنماء سعودی عرب فرخ رشید نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک ا سکول پاکستانی تاریخ کی بدترین دہشت گردی اور حیوانیت کا کھیل تھا جس کے بعد پوری قوم متحد ہے اورآخری دہشت کے خاتمے تک مقابلہ کرے گی،قیصر جاوید نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتلِ عام وحشیانہ اور انسانیت سوز عمل تھا جو ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ دہشت گردوں کے حملے میں بچوں کا بے رحم قتلَ عام ہوا ایسے لوگ انسان کہلانے کے قابل بھی نہیں ہیں اور یہ انسانیت کے بھی قاتل ہیں۔

شہزاد خان نے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود سانحہ پشاور کی یاد آج بھی تازہ ہے ، وہ بچے ساری قوم کے بچے تھے اب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرے، دہشت گردپاکستان کی سرزمین میں امن نہیں دیکھنا چاہتے ، پاکستانی تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہے جو آرمی ا سکول میں کی گئی دہشت اور حیوانیت کا کھیل تھا جس پر ساری قوم آج بھی صدمے میں ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔