لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے 330 میگاواٹ کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ کے لیے چینی کمپنی، چائنہ مشینری انجینئرنگ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اپٹما کے دفتر میں چیئر مین اپٹما پنجاب ایس ایم تنویر اور چینی کمپنی کے نائب صدر لی جنگکائی نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سےدستخط کیے۔ اس موقع پر اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز اور دیگر صنعتکار بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارےپوٹھوہار کے علاقے میں 330 میگاواٹ کا یہ بجلی گھر لگانے کیلئے حکمت عملی تیار کریں گے۔