بیت المقدس (جیوڈیسک) مسلمانوں کے قبلہء اول مسجد اقصیٰ کو یہودی سیاحوں کے لیے کھولنے پر فلسطینی مسلمانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔اسرائیلی پولیس ترجمان کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازے یہودی سیاحوں کے ایک گروپ کے لیے کھولنے پر فلسطینی مسلمانوں نے پتھراؤ شروع کر دیا۔
جواب میں پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور بے ہوش کردینے والی گیس کے شیل فائر کیے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کارروائی میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے سیاحوں کو باہر نکال کر مسجد کا گیٹ بند کر دیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق مسجد کئی فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے جو اس خوف سے باہر نہیں نکل رہے کہ پولیس انہیں گرفتار کر لے گی۔