عرب اتحادی فوج کے حملوں میں حوثی ملیشیا کا بھاری جانی اور مالی نقصان

Houthi Militia

Houthi Militia

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اعلان کیا کہ اس کی ٹارگٹنگ کارروائیوں میں 85 حوثی جنگجو ہلاک اور 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے 24 گھنٹوں کے اندر الجوبہ اور الکسارا میں حوثی گاڑیوں اور عناصر کو نشانہ بناتے ہوئے 21 کارروائیاں کیں۔

قبل ازیں سوموار کو عرب اتحاد نے اعلان کیا کہ سٹریٹجک شہر مآرب کے قریب دو علاقوں پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں میں 105 حوثی شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ انہوں نے مآرب سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال مغرب اور الجوبہ، مارب سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب میں واقع الکسارا کےعلاقوں میں “88 ٹارگٹنگ آپریشنز” کیے، جس کے نتیجے میں 13 گاڑیاں تباہ اور 105 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

جمعے کے روز عرب اتحاد نے مآرب میں الجوبہ اور الکسارہ محاذوں پر کی گئی 31 کارروائیوں میں 92 سے زائد حوثیوں کو ہلاک کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا ملک کے شمال مشرق میں مآرب گورنری میں مختلف محاذوں پر یمنی فوج کے دستوں جن کو قبائل کی حمایت حاصل ہے کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ملیشیا کے درمیان پرتشدد لڑائیاں جاری ہیں۔

اتحاد کے جنگجوؤں نے حوثیوں کے ٹھکانوں، کمک اور مارب کے جنوب میں محاذوں پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ فروری سے حوثی ملیشیا نے تزویراتی اور تیل کی دولت سے مالا مال گورنری پر شدید حملے شروع کیے تھے۔ حوثیوں نے کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام بین الاقوامی مطالبات نظر انداز کردیےتھے۔

تاہم فوج اور قبائل نے ان حملوں کو پسپا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے ملیشیا خاطر خوہ پیش قدمی نہیں کر سکی۔

خیال رہے کہ مآرب گورنری میں بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی کرکے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔