فلسطین (جیوڈیسک) یروشلم فلسطین کے پناہ گزیں کیمپ میں چھپا ٹیلنٹ سامنے آگیا۔ محمد عساف نے دل چھو لینے والے گانوں سے عرب آئیڈل اپنے نام کر لیا۔ فلسطین میں پیدا ہونے والا محمد عساف کمیونیکیشن کا اسٹوڈنٹ ہے۔ مشہور عرب ٹی وی پروگرام عرب آئیڈل میں محمدعساف نے ایسے گیت گائے کہ تمام عرب عوام کے دل موہ لیے۔
محمد عساف نے مقابلے کے آخری راونڈ میں شامی اور مصری گلو کاراوں کوشکست دے کرعرب آئڈل کااعزاز اپنے نام کر لیا۔ مقابلے کئی ہفتے جاری رہے۔ محمد عساف کی جیت کے بعد فلسطینی عوام کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا۔ ہزاروں افراد نے محمد عساف کی جیت کاجشن سڑکوں پر منایا۔