ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ملازمت کی غرض سے آنے والے 100 سے زائد چینی باشندوں نے اسلام قبول کر لیا۔
عرب نیوز ویب سائٹ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے شہروں تہاما اور بیشا میں سیمنٹ فیکٹریوں میں ملازمت کی غرض سے آنے والے 101 چینی باشندے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔
سعودی عرب میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفر بن ظفیر کا کہنا ہے کہ شعبہ دعوت وارشاد کے 4 علماء اور 2 چینی مسلمانوں نے بتایا کہ تہاما کی فیکٹری میں کام کرنے والے 70 جب کہ بیشا کی سیمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے 31 چینی باشندے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔