یمن (جیوڈیسک) آئینی حکومت کی بحالی میں مددگار سعودی عرب کی قیادت میں عرب فوجی اتحاد کا ایک ہیلی کاپٹر یمن میں موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دو سعودی ہواباز جام شہادت نوش کر گئے۔
عرب اتحاد کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ہوابازوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان میں ایک کیپٹن پائیلٹ ایمن الفیفی جبکہ دوسرے ہواباز کا نام فرسٹ لیفٹیننٹ محمد الحسن تھا۔ دونوں ہواباز سعودی عرب کی شاہی بری فوج کے ایوی ایشن ونگ سے تعلق رکھتے تھے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے اتحادی فوج کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
بیان کے مطابق دونوں ہواباز یمن کے علاقے مارب میں ایک آپریشنل مہم پر تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں گھر گیا۔