متحدہ عرب امارات نے 83 اسلامی گروپوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

DAAS

DAAS

ابو ظبی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 83 اسلامی گروپوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے جانب سے جاری فہرست میں عراق وشام میں سرگرم دولت اسلامیہ، القاعدہ، اخوان المسلمون اور یمن کی حوثی ملیشیاش امل ہیں۔

قطر میں قائم انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کو بھی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے، یہ تنظیم اخوان المسلمون کے رہنما شیخ یوسف القرضاوی نے بنائی تھی۔ اس کے علاوہ خلیجی ممالک میں سرگرم تنظیموں الاصلاح سوسائٹی، حزب اللہ۔

نائیجریا کی بوکوحرام، افغانستان میں سرگرم طالبان، شام کی النصرہ فرنٹ اور احرارالشام، یورپی ممالک کی تنظیم فیڈریشن آف اسلامک آرگنائزیشن اور لیبیا، تیونس، مالی اور پاکستان میں کام کرنے والی کئی تنظیمیں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔