شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان کے ون ڈے کپتان اظہر علی نے تسلیم کیا ہے کہ امارات میں ہمارا ون ڈے ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ۔ گذشتہ چھ سال سے ہم یہاں زیادہ ون ڈے سیریز نہیں جیتے ہیں۔
پیر کو شارجہ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ میچ کے لئے بہترین الیون کو اتاریں گے، فطری طور پر ہمارے پاس سیٹ اوپننگ جوڑی ہونی چاہیے لیکن گذشتہ ایک سال میں ہماری ٹیم انجری کا شکار رہی اس لئے ہمیں اوپنر سیٹ کرنے میں مشکل پیش آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفیظ کی بولنگ پر پابندی لگ گئی۔ پھر عماد وسیم ان فٹ ہوگئے۔ نئے فیلڈنگ قانون کے بعد ہمیں پانچ ریگولر بولروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے بھی ہمارا کمبی نیشن نہیں بن سکا ہے۔ اپنی ون ڈے رینکنگ کو بہتر بناتے ہوئے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالی فائی کرنا چاہتے ہیں۔