یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد نے جمعرات کی شام یمنی گورنری البیضاء میں بیلسٹک میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے حدیدہ میں حوثی ملیشیا کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے فضائی حملے کیے ہیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ بحری قذاقی اور منظم جرائم کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا گیا جو مبینہ طور پر گورنری کی بندرگاہوں سے اپنی کارروائیاں چلاتا ہے۔
انہوں نے صنعاء میں شہریوں سے حوثی کیمپوں اور اجتماعات سے دور رہنے اور عسکری مقاصد کے لیے ملیشیا کے زیر کنٹرول کسی بھی جگہ کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی دارالحکومت میں جائز فوجی اہداف پر فیصلہ کن حملے کیے گئے۔
عرب اتحاد نے کہا کہ فوجی کارروائی خطرے کا جواب ہے اور دشمن کے حملوں کے خطرے کو بے اثر کر دیا ہے۔ ایران کی اسلحے کی اسمگلنگ کی شریان
اس کے علاوہ یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے انکشاف کیا کہ حدیدہ کی بندرگاہ حوثیوں کو ایرانی اسلحے کی اسمگلنگ کی شریان ہے اور جہاز رانی کی آزادی کے لیے خطرہ ہے۔
حوثیوں نے اسٹاک ہوم معاہدے کا فائدہ اٹھایا جس پر اقوام متحدہ کی سرپرستی میں حکومت اور حوثی ملیشیا کے درمیان 2018 کے آخر میں دستخط ہوئے تھے۔ اس معاہدے کی چھتری تلے رہتے ہوئے حوثی ملیشیا نے بحری جہاز رانی کی آزادی کے لیے خطرات پیدا کیے۔ وسیع آپریشن
یمن میں سرگرم عرب اتحاد نے کل جمعرات کوالحدیدہ میں بحری افواج کے کیمپ میں ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کو حدیدہ کی بندرگاہ سے تجارتی احاطہ میں منتقل کیا گیا تھا۔ اتحاد کا خیال تھا کہ حدیدہ کی بندرگاہ ایک فوجی بیرک ہے جس سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرہ ہے۔
انہوں نے وضاحت کی ہم متعدد گورنریوں میں حوثیوں کی صلاحیتوں کو مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کر رہے ہیں۔ ہم شہریوں کو نشانہ بنانے کے ذمہ دار دہشت گرد رہ نماؤں کا سراغ لگا رہے ہیں اور وہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔