عرب لیگ کے وزرائے خارجہ مشترکہ فوج کے قیام کے مسودے پر متفق

Meeting

Meeting

شرم الشیخ (جیوڈیسک) مصر میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے میڈیا کو بتایا کہ پہلی بار عرب ملکوں پر مشتمل فوج قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا مشترکہ فوج کے قیام کا مسودہ منظوری کے لئے عرب لیگ کے کل ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یمن میں کارروائی کرنے والی فوج مشترکہ فوج نہیں۔ مشترکہ فوج کے قیام کے لئے مزید غور کی ضرورت ہے۔