قاہرہ (جیوڈیسک) عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ مسجد نبوی کے نزدیک دھماکا گھٹیا حرکت ہے۔
ایسے واقعات دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نہیں روک سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نفرت انگیز دھماکوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور وطن نہیں ہوتا۔
دوسری جانب مصر کے مفتی اعظم الشیخ شوقی علام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے جرائم تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ دہشتگردوں کا مقابلہ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے۔