عرب لیگ کا دو روزہ سالانہ سربراہ اجلاس کویت میں شروع

Annual Meeting

Annual Meeting

کویت (جیوڈیسک) عرب لیگ کا دو روزہ سالانہ سربراہ اجلاس کویت میں شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں شام کی صورت حال اور عرب ملکوں کے باہمی اختلافات ختم کرنے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے افتتاحی تقریر میں عرب ممالک کے اتحاد پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اتحاد قائم نہ کر سکے تو مشترکہ حکمت عملی کی طرف نہیں بڑھ سکیں گے۔ سعودی ولی عہد سلمان بن عبد العزیز نے شام میں طاقت کا توازن تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا بشار الاسد حکومت کو اقتدار سے باہر کرنے کیلئے مخالفین کی زیادہ مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب نے عرب لیگ میں شام کی خالی نشست متحدہ اپوزیشن کو دینے کی سفارش بھی کی۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی الاخضر براہیمی نے شام کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کر کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔