عرب اتحاد کے یمنی شہر مارب میں اہدافی حملے، 70 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک

Arab League Attacks

Arab League Attacks

مارب (اصل میڈیا ڈیسک) عرب اتحاد برائے یمن نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 24 اہدافی حملے کیے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے جمعہ کو بیان میں کہا کہ’ اہدافی حملوں کے دوران 16 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 70 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔

قبل ازیں عرب اتحاد کے ترجمان نے یمن کے صوبے صعدہ میں جیل پر حملے کے حوثیوں کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

ادھر اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ جہاں پر حملہ کیا گیا وہ حوثیوں کا سپیشل کیمپ تھا، جو کہ قانونی حیثیت کا حامل فوجی ہدف تھا۔