قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) عرب ممالک کی نمائندہ پارلیمنٹ نے خطے کو ایران کی طرف سے درپیش خطرات سےنمٹنے کےلیے متفقہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مشعل بن فہم السلمی نے منگل کے روز مصر کی جامعہ الشمس میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ عرب پارلیمنٹ کا ویژن خطے کودرپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کےبیانیے میں اتفاق رائے پرمبنی ہے۔خطے اور عرب ممالک کو ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام عرب ممالک کو ایک بیانیے پر متفق ہونا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے تمام پڑوسی ممالک کو ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر السلمی کا کہنا تھا کہ عرب پارلیمنٹ عرب ممالک کے بحرانوں کے دیر پا حل کی خواہاں ہے۔ عرب ممالک کے داخلی بحرانوں کا حل خطے کے استحکام، عرب ممالک کو کم زور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے، عرب ممالک کے متفقہ مفادات کے تحفظ اور بین المالک تنازعات کے سفارتی کاری کے ذریعے حل میں مضمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے درمیان یکجہتی ہی تمام چیلنجز کے حل کا سنگ بنیاد بن ہے۔ عرب ممالک کے اقتصادی بحران کا حل، فرقہ واریت کا خاتمہ، عرب ممالک میں موجود ملیشیائوں اور عسکری گروپوں کوقومی دھارے میں لانا اور اجتماعی معاشرتی اقدار کو کمزور کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
ڈاکٹر السلمی نے خطے کے ممالک میں ایران کی مداخلت کی مذمت اور کہا کہ بحرین کے اندرونی معاملات میں ایران کی مداخلت، اماراتی جزیرے ابو موسیٰ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا اشتعال انگیز دورہ اور امارات سے متعلق اشتعال انگیز بیانات ناقابل قبول ہیں۔