سربجیت سنگھ قتل کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی

Court

Court

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا، عدالت نے ڈی ایس پی لیگل کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

ادھر ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے گواہان کے منخرف ہونے پر قتل کے مقدمے میں ملوث رفیق، غلام مرتضیٰ سمیت گیارہ افرادکو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔دریں اثنا بیلف نے تھانہ کوٹ لکھپت میں محبوس فیصل کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کر دیا۔