عرب اتحادی فوج نے یمن میں حوثیوں کا بمبار ڈرون مار گرایا

Turkish Al-Maliki

Turkish Al-Maliki

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والی عرب اتحادی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے اڑایا گیا ایک بمبار ڈرون طیارہ یمن کی فضائی حدود کے اندر مار گرایا۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کی صبح کو اتحادی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے ایک بمبار ڈرون سعودی عرب کی طرف بھیجا تاہم اسے یمن کی فضائی حدود کے اندر ہی تباہ کر دیا گیا۔

ہفتے کی رات عرب اتحاد نے بتایا گیا تھا کہ اس نے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور ایک بمبار ڈرون طیارے کو سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد تباہ کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہفتے کی شام حوثی باغیوں‌ نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران پر بیلسٹک میزائل اور بمبار ڈرون سے حملے کی بزدلانہ حملے کی کوشش کی تھی تاہم اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے اسے مار گرایا۔