کراچی: کورنگی میں زہر خورانی کے باعث 2 بہنیں جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ چار افراد کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی 51 سی ایریا میں واقع ایک گھر میں ایک خاندان کے افراد نے ممکنہ طور پر زیریلا کھانا کھایا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی۔

اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دو سگی بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے میں چار افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق چاروں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔