عراق کے دو صوبوں انبار اور نینوا میں بلدیاتی انتخابات میں لوگوں بڑی تعدار نے ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابات کے موقع پر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس لئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔
دیگر صوبوں میں انتخابات اپریل کے مہینے میں منعقد کئے گئے تھے جبکہ ان دونوں صوبوں میں سیکیورٹی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کر دئیے گئے۔ انتخابات میں شریک ووٹرز نے زرائع سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں جو بھی منتخب ہو کر آئے وہ پہلے ملک اور پھر صوبے کے لئے بہتر ہو اور صوبے کے حقوق کی جنگ مرکز سے بھر پور لڑ سکے۔