ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی ووڈ سلطان کے بھائی اربان خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان محبت سے متعلق بدترین مشورہ دیتے ہیں۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو انڈسٹری میں شاہ رخ خان سمیت ہر کوئی بھائی کے نام سے پکارتا ہے اور ان کی فلموں میں بھی اس بھائی گیری کی جھلک دکھائی دیتے ہیں تاہم جہاں محبت کی بات آجائے وہاں سلو میاں نہ صرف بڑے پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی اس معاملے میں کمزور دکھائی دیتے ہیں اور اس بات کا اعتراف خود ان کے بھائی نے کیا۔
ایک انٹریو میں دبنگ اداکار کے بھائی ارباز خان نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کے محبت سے متعلق خیالات بدترین ہیں اگر میں یہ کہوں کہ سلمان خان محبت سے متعلق بدترین مشورہ دیتے ہیں تو غلط نہ ہوگا اور میرا نہیں خیال کسی کو اس کی وجہ جاننے کی ضرورت ہے۔
ارباز خان نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ سلمان خان سے محبت سے متعلق مشورہ لینا ایسا ہی ہے جیسے مجھ سے کوئی اداکاری سے متعلق مشورہ دے یا پھر میں کسی کو ہیرو بننے کا مشورہ دوں۔ ارباز خان نے سلمان خان کی زندگی میں محبت میں ناکامیوں سے متعلق یہ بات کہی۔
واضح رہے سلمان خان بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں کے ساتھ عشق لڑاچکے ہیں لیکن سومیا علی سے لے کر سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اور کترینا کیف تک کسی کے ساتھ بھی وہ اپنی محبت کو انجام تک پہنچانے میں ناکام رہے۔