ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان نے ایسا الزام لگا دیا ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے ۔ ملائیکہ اروڑا حال ہی میں اپنے وکیل ایم ایس وندانا شاہ سے ملی ہیں اور ارباز سے طلاق کی حیران کن وجوہ وکیل کو بتائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا ارباز سے طلاق کے ذمے دار سلمان خان ہیں۔ ملائیکہ کی جانب سے ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ سلمان خان کو ملائیکہ کے کام کرنے کا طریقہ ان کے دوست اور ان کا فیشن پسند نہیں تھا اور وہ انہیں اس سے روکتے تھے۔
خان فیملی کے کچھ قریبی ذرائع نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا ہے کہ ارباز خان کی فیملی نے ملائیکہ اروڑا کو بطور بہو قبول نہیں کیا تھا۔
اس حقیقت سے بھی ملائیکہ بے چین رہتی تھی کہ ارباز کی پہلی ترجیح اس کے بھائی اور والدین ہیں۔