پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی تبدیل، آٹو سیکٹر کے منافع میں اضافہ

Cars

Cars

پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی میں تبدیلی سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آٹو سیکٹر کا منافع باون فیصد بڑھ گیا۔جنوری سے مارچ تک ملکی آٹو سیکٹر کا ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع کا حجم بیالیس ارب اسی کروڑ روپے رہا۔

جبکہ اس عرصے میں مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں بھی چوالیس فیصد اضافہ ہوا۔ انویسٹ کیپ کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں جاپانی کرنسی ین کی قدر میں دس فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سے بھی آٹو سیکٹر کی آمدن میں اضافہ ہوا۔