ناروے (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے سٹیون کروجوسک نے آرکٹک سائیکل ریس جیت لی، جبکہ ریس کا آخری مرحلہ میزبان سائیکلسٹ کے نام رہا۔
ناروے سائیکل ریس کے چوتھے اور آخری مرحلے میں سائیکلسٹس نے جیت کے لیے خوب زور لگایا۔ 165 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل ریس میں میزبان سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے زبردست پرفارمنس دکھا کر آخری مرحلہ اپنے نام کیا۔
نیوزی لینڈ کے سٹیون کروجوسک نے ریس میں مجموعی کامیابی اپنے نام کی۔
ناروے کے، الیگزینڈر کرسٹوف دوسرے اور ان کے ہم وطن سائیکلسٹ لارس پیٹر نور داگ تیسرے نمبر پر رہے۔