اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے الیکٹورل رولز ترمیمی آرڈیننس اور حلقہ بندیاں ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا۔ آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کا کام الیکشن کمیشن کو سونپا گیا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے دو آرڈیننس جاری کیے ہیں۔ صدر مملکت کی جانب سے الیکٹورل رولز ترمیمی آرڈیننس اور حلقہ بندیاں ترمیمی آرڈیننس جاری کیے ہیں۔ آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا کام الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی فہرستیں بھی تیار کرے گا۔ آرڈیننس کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق کسی بھی اعتراض کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن کرے گا۔