ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) امیدوارار برائے چئیرمین یونین کونسل سرائے خربوزہ راجہ محمد جان نے کہا ہے کہ علاقہ کی تعمیروترقی ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے ،اہل علاقہ نے پہلے بھی مہربانی کی اور مجھے قوی امید ہے کہ آنے والے انتخابات میں بھی اہل علاقہ اپنی محبتوں اور مہربانیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔
میرے ماضی و حال سے سب واقف ہیں اگر آپ لوگوں نے ساتھ دیا تو انشااللہ یونین کونسل سرائے خربوزہ کو بھی اسلام آباد کے پوش علاقوں کے ہم پلہ لائیں گے، صحت اور تعلیم پر ہماراخصوصی فوکس ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جوڑی راجگان میں ملک برادری کی جانب سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر راجہ محمد صادق ایڈووکیٹ، ملک جاوید، حاجی ملک نازک، ملک خورشید، ملک نزیف، ملک شوکت جمیل، ملک لطیف، ملک عرفان، ملک گلستان، ملک منظور، ملک ثاقب، ملک نور حسین، ملک فضل حسین، ملک حفیظ، ملک رستم، ملک بشارت، نے راجہ محمد جان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر سابقہ کونسلر راجہ غلام صغیر ،راجہ ارشاد عباسی، کونسلر راجہ محمد ابرار عباسی،چئیرمین فاروق عباسی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
راجہ جان نے کہا کہ میں تمام ملک برادری کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انھوں نے کمال مہربانی کرتے ہوئے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور یوسی سرائے خربوزہ کے ہونے والے انتخابات میں ہماری حمایت کا اعلان کیا،انشااللہ ہم آپکو مایوس نہیں کرینگے اور آپکے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور سعی کرینگے۔