مسلم لیگ ن ہی علاقے کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے مخالفین زور لگا لیں شکست ان کا مقدربن چکی ہے۔ چوہدری شبیر احمد

PML-N

PML-N

کوٹلہ ارب علی خان : مسلم لیگ ن ہی علاقے کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے مخالفین زور لگا لیں شکست ان کا مقدربن چکی ہے مسلم لیگ ن زاتیات کی بجائے اجتماعیت پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے موضع سلہ میں حاجی جاوید اختر ایڈوکیٹ کی انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا وژن اور امیدواروں کا اعلیٰ کردار مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں عوام کی امنگوں کے مطابق ایک مضبوط حکومت کی ٹھوس بنیاد فراہم کرے گا ریاستی عوام کی نگاہیں مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہیں۔

جلد آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی اور پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اس انتخابی جلسہ سے حاجی جاوید اختر و دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔