علاقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر وقت کوشان رہوں گا۔ محبوب الحسن

کروڑ لعل عیسن : علاقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر وقت کوشان رہوں گا۔ عوام میں خوشیاں بانٹنا ہی ہمارا اولین مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئر مین یونین کونسل گرے والا صاحبزادہ محبوب الحسن نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی پر مکمل یقین رکھتے ہیںاور اس سلسلہ میں جس قدر ممکن ہو ہم کوششیں جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوام سے کیئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔