ایف بی ایریا میں کرنٹ لگنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق

Girl killed

Girl killed

کراچی (جیوڈیسک) فیڈرل بی ایریا میں کرنٹ لگنے سے جواں سال لڑکی جاں بحق ہو گئی، قائد آباد پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 12 میں غوثیہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 25 سالہ عائشہ دختر شکیل جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد ورثا بغیر پولیس کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد پل کے قریب تیز رفتار گاڑی نمبر KR3243 سے 16 سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتا ل لائی گئی۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور گل حسن کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ذہنی معذور معلوم ہوتا ہے تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔