با اثر زمینداروں نے سڑک کے دوسری طرف رقبہ پر پانی پہنچانے کے لئے پلی کی بجائے فتح پور (نامہ نگار ) با اثر زمینداروں نے سڑک کے دوسری طرف رقبہ پر پانی پہنچانے کے لئے پلی کی بجائے غیر قانونی طور پر سڑک کے نیچے سے سوراخ کرکے پائپ لگا دیا ، جس کی وجہ سے اس جگہ پر سڑک کے دونوں اطراف کے کنارے بیٹھ گئے اور آئے روز حادثات رونما ہونے لگے،حادثات کی وجہ سے آئے روز اموات اور زخمی ہونے لگے، مقامی افراد کا با اثر زمینداروں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ ، زمیندار وں کے سڑک کے نیچے سے غیر قانونی طریقے سے پانی گزارنے پر محکمانہ کاوائی ہو گی ، روڑ انسپکٹر چوہدری محمد ذوالفقار ، تفصیل کے مطابق چک نمبر 268ٹی ڈی اے موڑ سے کوٹ مراد جانے والے روڑ کے درمیان چک نمبر 287ٹی ڈی اے کے قبرستان کے قریب با اثر زمیندار ظفر اقبال اور آصف نے سڑک کے دوسرے اطراف رقبہ پر پانی پہنچانے کے لئے محکمانہ طور پر بنی پلی کی بجائے رقبہ کے سامنے سڑک کے نیچے سے سوارخ کر کے پائپ لگا کر سڑک کے دوسرے اطراف رقبہ پر پانی پہنچانا شروع کر دیا ، جس کی وجہ سے سڑک دونوں اطراف سے بیٹھ گئی اور دیگر علاقوں سے آنے والے موٹر سائیکل سوار اس جگہ پر حادثات کا شکار ہو نے لگے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق اس جگہ پردونوں اطراف سے سڑک بیٹھ جانے سے جمپ بن گیااس جمپ کی وجہ سے اب تک تین افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد ٹانگوں اور بازئوں سے محروم ہو چکے ہیں، چار روز قبل بھی اسی جگہ پر دو خواتین سے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ، مقامی افراد نے اعلیٰ حکام سے با اثر زمینداروں کے اس غیر قانونی اقدام پر نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ، روڑ انسپکٹر چوہدری ذوالفقار نے رابطہ پر بتا یا کہ سڑک کے نیچے سے غیر قانونی طور پانی گزارنے کا میرے نوٹس میں نہیں ہے ، موقع پر جا کر ان کے غیر قانونی اقدام پر زمینداروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائوں گا ،
ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈیشن اور اوور لوڈنگ والے علاقوں میں نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب کے لئے صاحبزادہ فیض الحسن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں فتح پور (نامہ نگار ) ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈیشن اور اوور لوڈنگ والے علاقوں میں نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب کے لئے صاحبزادہ فیض الحسن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما حاجی رحمت اللہ جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر 6میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے آئے روز ٹرانسفارمر جل جاتا تھا ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی کوششوں سے وارڈ کے مکینوں کو نئے ٹرانسفارمر سمیت وارڈ میں مزید ٹرانسفارمر کی تنصیب کی منظوری کروا کر لگایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فیض الحسن نے اپنے حلقہ میں بلا تفریق ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈیشن اور جہاں پر اوور لوڈنگ کے مسائل ہیں وہاں پر مزید ٹرانسفارمروں کی تنصیب کروا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ذاتیات کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے ، انشاء اللہ صاحبزادہ فیض الحسن کی کوششوں سے علاقہ بھر میں نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب سے عوام کو دیرینہ پریشانیوں سے نجات مل جائے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحصیل انتظامیہ اور با اثر کالونی مالکان کی ملی بھگت سے غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کی بھرمار فتح پور (نامہ نگار ) تحصیل انتظامیہ اور با اثر کالونی مالکان کی ملی بھگت سے غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کی بھرمار، گورنمنٹ کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ، غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ ، تفصیل کے مطابق فتح پور میں ٹی ایم اے کروڑ کی ملی بھگت سے غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کی بھر مار ہے ، ہائوسنگ کالونی مالکان محکمہ مال ،ٹی ایم اے کی منظوری کے بغیر کوڑیوں کے بھائو رقبہ خرید کر کے کروڑوں روپے کمانے میں مصروف ہیں، اور محکمہ مال اور ٹی ایم اے کے افسران اپنی جیبیں گرم کر کے آنکھیں بند کر کے عوام کو لٹانے میں مصروف ہیں، ہائوسنگ کالونی مالکان پراپرٹی کی مد میں کروڑوں روپے کے ریونیو کا نقصان پہنچا رہے ہیں،عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے۔
امیر حمزہ نامہ نگار فتح پور لیہ 13/07/2014 0606840446