علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میرا اولین مقصد ہے۔ سردار غلام عباس
Posted on January 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میرا اولین مقصد ہے۔ سردار غلام عباس خان سیہڑ۔ ہمیشہ غریب عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار سردار غلام عباس خان ایڈووکیٹ امیدوار چیئر مین یونین کونسل بصیرہ لسکانی والا بستی بہار شاہ میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں یونین کونسل کے فنڈ نہ ہونے کے باجود پُلیاں بنوائیں اور دفتری دفتری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے کیئے۔
اسی طرح علاقہ کے لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے بطور وکیل خدمات پیش کیں۔ اگر آپ نے مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ علاقہ کی قسمت بدلنے کیلئے پوری کوشش کرونگا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com