مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) اہل علاقہ کی بر وقت مداخلت کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کا رہائشی 13سالہ محمد عباس نواحی گائوں سرہالی کلاں میں موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا کہ گزشتہ شام گھر واپس جا رہا تھا کہ سرہالی کلاں کے ہی رہائشی کاشف اور محمد سلیم نے بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔
استے میں کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کی کوشش کی بچے کے شور کرنے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے جس پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقارحمید راں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان کاشف اور محمد سلیم کو گرفتار کر لیا، کمسن بچے کے والد محمد حنیف کی درخواست پر مقدمہ درج۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126