علاقہ ونہار میں مسلم لیگ ن کو نفسیاتی برتری حاصل ہو گئی
Posted on May 9, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بوچھال کلا ں : علاقہ ونہار میں مسلم لیگ ن کو نفسیاتی برتری حاصل ہو گئی تفصیل کے مطابق ایک سروے کے مطابق مسلم لیگ ن کو حلقہ پی پی 21اور حلقہ NA60میں نفسیاتی برتری حاصل تو تھی ہی اب اسے علاقہ ونہار میں بھی نفسیاتی برتری حاصل ہو گئی ہے عوامنے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ سابق ایم پی ائے ملک تنویر اسلم جو اب اسی حلقہ سے امیدوار بھی ہیں نے بوچھال کلاں میں لڑکیوں کے لئے ڈگری کالج بنواکر علاقہ ونہار پر جو احسان کیا ہے اس کا بدلہ ان الیکشن میں چکا دیں گے۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کے پینل کو کا میاب کرانے کا عندیہ دیا ہے جبکہ بوچھال کلاں میں مقامی امیدوار کا کوئی جلسہ کسی نے نہ کرایا تو انہوں نے بوچھال کلاں اڈا پر جلسہ کر کے رہتا سہتا بھرم بھی کھول دیا ملک تنویر اسلم کے بوچھال کلاں میں آٹھ جلسے ہوئے ہر جلسہ 200ووٹ بھی نکالنے میں کامیاب ہو جائے تو ملک تنویر اسلم کو بوچھال کلاں سے 1600ووٹ مل رہے ہیں۔
عوام کے مطابق مقامی امیدوار نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ بوچھال کلاں سے ملک تنویر اسلم کو 200ووٹ ملیں گے جو اس جلسہ کے بعد ان کے تمام دعوے ٹھس ہو گئے بوچھال کلاں کے عوام نے بھی تہیہ کر لیا ہے کہ وہ ووٹ کسی امیدوار یا پارٹی کو نہیں بلکہ لڑکیوں کے کالج کو دیں گے جو آذاد گروپ کے لئے لمحہ فکریہ اور پریشانی کا سبب بن
گیا ہے۔