میرے علاقے کی ہر عورت میرے لئے ماں بہن اور بیٹی کے برابر ہے کسی کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اے ڈی عامر

راجن پور۔مٹھن کوٹ : میرے علاقے کی ہر عورت میرے لئے ماں بہن اور بیٹی کے برابر ہے کسی کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی میڈیا کی طاقت غریب اور مظلوم عوام کیساتھ ہے رات کے کسی بھی پہر مظلوم لوگ مجھے آواز دیں گے تو لبیک کہوں گا13 سالہ بچی کے ساتھ ذیادتی کرنے والے مجرموں کے خلاف پولیس نے میرٹ پر کاروائی کر کے تاریخ رقم کردی SHOاور اسکی پوری ٹیم خرااج ِ تحسین کی مستحق ہے۔

ان خیالات کا اظہار چئیرمین ہیلپ لائن میڈیا سنٹر و سماجی کارکن اے ڈی عامر نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ 13 سالہ معصوم بچی کے ساتھ ذیادتی انتہائی افسوس ناک امر ہے ہم اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ جب تک ان درندوںکو کیفر کردار تک نہ پہنچایا چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ہر عورت میری ماں بہن او ر بیٹی کی طرح ہے ،میڈیا نے لوگوں کو اپنے حقوق حاصل کرنے کا جوحوصلہ دیا ہے وہ قابل ِ تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایس ایچ او حاجی عاشق خان گشکوری ،اے ایس آئی غلام یاسین خان کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے میرٹ پر کاروائی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے اور ان کو گرفتار کیا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے توفیق بخشی توبلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو عبرت ناک شکست کا تحفہ دے کر علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق کو آئیڈیل بنا کر لوگوں کے کام کرونگا ،ظلم ذیادتی اور کرپشن کے خلاف اعلان ِ جنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ناجائز اور جھوٹے مقدموں کا سامنا کیا مگر اللہ کے فضل و کرم سے ثابت قدم رہا۔

انہوںنے کہا کہ مجھے سے غریبوں اور مظلوموں کا دکھ سہا نہیں جاتا مجھ سے انکے لئے کام قدرت کراتی ہے میں انجام سے بے خوف ہوکر مظلوم لوگوں کا ساتھ دیتا ہوں ۔مجھے رات کے کسی بھی پہر کوئی مظلوم یاد کرے گا تو میں لبیک کہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک ،ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری اور مقامی سردار اظہر خان گوپانگ علاقے میں لوگوں کی فلاح کے لئے دن رات کوشاں ہیں تاہم 13 سالہ بچی کے ساتھ ہونے والی ذیادتی میں میں نے اپنے ان لیڈروں سے کسی قسم کی کوئی ہیلپ نہیں لی کیونکہ جب ایماندار ایس ایچ او اور فرض شناس نفری موجود ہوتو تو میرٹ میں کسی قسم کی سفارش یا مدد کام نہیں آتی میں خراج ِ تحسین پیش کرتا ہوںایس ایچ او اور اے ایس آئی غلام یاسین خان کو جنہوں نے میرٹ پر کاروائی کر کے غریب اور مظلوموں کی ہیلپ کی ۔انہوں نے کہا کہ عبدالمالک جھبیل کے ساتھ ہر مشکل میں انکی مدد اور تعاون جاری رکھونگا ۔اس موقع پر نادر حسین تھہیم ،اللہ وسایا تھہیم ،خواجہ بخش تھہیم ،محمد ابراہیم ِتھہیم ،محمد اسلم اچھا،محمد رمضان اچھا،محمد حسین اچھا ،محمد عمران ہمڑ ،و دیگر موجود تھے۔