علاقوں میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے اور بلا تعطل تمام علاقوں مین صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یاجائے،رہائشی علاقوں ،اسکولوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف قائم کچراکنڈیوں سے کچرے کی روانہ کی بنیاد پر منتقلی کو یقینی بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں میں چونے کا چھڑکائو اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی مہم کے معائنے کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی کو صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری خصوصی صفائی مہم کے دوران شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ ،کچرا ،مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ہے صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام یقینی بنا نے کے لئے کچرا کنڈیوں اور اور برساتی نالوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جا رہا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی کے نظام کو درست بنا کر صحت مند ماحول کا قیا م یقینی بنایا جا سکے۔