نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔عمران اسلم
Posted on April 29, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ برسات سے قبل ضلع کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے دوران برسات نکاسی آب کے حوالے سے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے برسات سے قبل ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے اور تمام دستیاب مشنری کو درست حالت میں کرکے آن روڈ کرنے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون کے علاقے گرین ٹائون میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی اقتدار احمد ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے نالوں کی صفائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے کہاکہ بلا تفریق تمام علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے برسات سے قبل برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کو درست کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور دوران برسات عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے شکایاتی مراکز کو فعال بنایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com