دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے، شرجیل میمن
Posted on March 17, 2015 By Mohammad Waseem اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Sharjeel Memon
کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے عوام کو لودشیڈنگ کے نام پر ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔
وفاقی حکومت نے اگر لوڈشیڈنگ کے نام پر سندھ کی عوام سے زیادتی بند نہ کی تو پرزور احتجاج کریں گے۔