کراچی (جیوڈیسک) سندھ ،پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہر طرف گرم ہوائوں اور شدید گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم آج بھی خشک اور گرم رہے گا،جبکہ آئندہ دو تین روز کے دوران بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ سندھ میں جیکب آباد، سکھر، بدین، حیدر آباد اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی اور سبی میں گرمی کی لہر میں روز اضافہ ہوتا جارہاہے۔
پورا دن گرم ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہیں۔پنجاب کے شہروں ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میں بھی گرمی کی لہر کا سلسلہ بد ستور جا ر ی ہے۔ شدید گر می کے باعث بہت سے علاقوں میں برف کی بھی شد ید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ادھر خیبر پختونخوا میں نوشہرہ، مردان، چارسدہ، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک ہوگیا ہے۔