بھارت امریکی شہ پر سازشیں کر رہا ہے : حافظ سعید

Prof. Hafiz Mohammad Saeed

Prof. Hafiz Mohammad Saeed

لاہور (جیوڈیسک) امیر جما عۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں موجود اپنے قونصل خانوں کے ذریعے امریکی شہ پر سازشیں کر رہا ہے اور علیحدگی پسند تحریکوں کو منظم کررہا ہے۔ یہ بھارت کی کشمیر، مشرقی پاکستان والی سازشوں کا ہی تسلسل ہے اور ہمیں ان سازشوں سے محتاط رہنا اور ان کا تدارک کرنا ہو گا۔ نریندر مودی کا بھارتی وزیراعظم کی حیثیت سے آنا ہمارے لیے فائدہ مند اور بھارت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبر جی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، امریکہ جماعۃا لدعوۃ کی قرآن و سنت پر مبنی اس دعوت سے سخت پریشان ہیں مگر ہمارا ایمان ہے کہ دشمنان اسلام جس قدر پریشان ہوں اللہ تعالیٰ اسی قدر خوش ہو تا ہے ہمیں اپنی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے۔ گلگت بلتستان، قبائلی علاقوں اور اس خطے کو گھیرنے کیلئے ایک اور خوفناک سازش تیار ہورہی ہے۔ امریکہ اور انڈیا مل کر ایک سازش کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان موجود شاہراہ ریشم کو کاٹ کر دونوں ممالک کا زمینی رابطہ منقطع کرنا چاہتے ہیں۔