اریبہ قتل کیس، تینوں ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا

Areeba

Areeba

لاہور (جیوڈیسک) اریبہ قتل کیس کے تینوں ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا۔ لاہور میں ماڈل اریبہ قتل کیس کے تینوں ملزمان طوبیٰ، ذیشان اور فاروق کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں جس پرعدالت نے مرکزی ملزمہ طوبیٰ، حکیم ذیشان اور طوبیٰ کے فیس بک فرینڈ فاروق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اس موقع پر ملزم ذیشان اور فاروق کا کہنا تھا کہ وہ بیگناہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ عدالت سے انہیں انصاف ملے گا۔