ارجنٹینا میں ڈرائیور ٹرین چلاتے ہوئے فون پر گپ شپ میں ، کتابوں اور نیند میں مگن نظر آئے. وزیر ٹرانسپورٹ نے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ ارجنٹینا میں ٹرین حادثات کی وجوہات جاننے کیلیے خفیہ کیمرہ نصب کیے گئے تھے۔ گذشتہ روز ان کیمروں کی مدد سے بنائی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کتابیں پڑھتے۔
فون پر گپ شپ مارتے یہاں تک کہ نیند میں بھی مگن نظر آئے۔ جس کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ نے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی اور طبی معائنے کے بعد ٹرین چلانے کا نظام قائم کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اسپین میں بد انتظامی کے باعث ہونے والے ٹرین حادثے میں اسی افراد ہلاک جبکہ سات سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔