بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹینا میں نجی کمپنی کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، پانچ مسافر ہلاک۔ چار زخمی ہو گئے۔ نجی طیارہ ارجنٹینا کے شہر سان فرنانڈو سے یوروگوائے جارہا تھا، طیارے میں نو افراد سوار تھے جن میں پانچ موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ چار زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔
طیارے کے مالک کا کہنا ہے کہ طیارہ بالکل نیا اور بہترین حالت میں تھا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ حکام نے تحقیقات شروع کر دی۔