ارجنٹائن (جیوڈیسک) ارجنٹائن میں امریکا مخالف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین امریکی جیل میں قید چار کیوبن شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آئی نے پانچ کیوبن باشندوں کو امریکی ریاست میامی سے ستمبر انیسوسو اٹھانوے میں پندرہ برس قبل مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ پانچوں افراد پر جاسوسی سمیت پچیس الزامات عائد کئے گئے۔
ریلی کے منتظمین نے ارجنٹائن میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب مارچ کیا۔ ریلی میں شریک بچوں نے ہاتھوں مشعیلیں تھام رکھیں تھیں جبکہ منتظمین کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ پانچ قیدیوں میں سے ایک قیدی کو دوہزار گیارہ میں رہا کر دیا گیا تھا۔