ارجنٹینانے بوسنیا کو 1-2 سے ہرا دیا

Argentina

Argentina

برازیل (جیوڈیسک) ارجنٹینا نے بوسنیا ہرگوزینیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ ریوڈی جنیرو میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اس میچ میں ارجنٹینا نے آغاز میں ہی اون گول کی بدولت سبقت حاصل کر لی تھی۔

بوسنیا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نےارجنٹینا کی طرف سے دوسرا گول اسکور کر کےٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا۔ بوسنیا نے میچ کے آخری لمحات میں گول اسکور کر کے خصارہ کم کیا لیکن یہ گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔ یوں ارجنٹینا نے یہ میچ 2-1 سے اپنے نام کیا۔