سان تیاگو (جیوڈیسک) ارجنٹائن کولمبیا کو شکست دینے کے بعد کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
سنسنی خیز میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں ڈی ماریہ کو کارنر ملا لیکن اس یقینی گول کو کولمبیا کے گول کیپر نے بچالیا۔گیند گول پوسٹ پر لگی اور اس کے بعد کولمبیا کےکھاڑی نے اسے کیلئر کردیا۔
مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پنالٹی ککس دی گئیں ۔کولمبیا کے جیسن موریلو نے پنالٹی ضائع کردی۔ فیصلہ کن گول ارجنٹائن کے کارلوس تیویز نے کیا، سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ برازیل یا پیرگوئے کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔